’منتہا زہرہ کیس: ملزم کا دکان بند کرکے کیا ارادہ تھا‘ تہلکہ خیز انکشافات | Urdu News
’منتہا زہرہ کیس: ملزم کا دکان بند کرکے کیا ارادہ تھا‘ تہلکہ خیز انکشافات
سرگودھا میں 7 سالہ بچی منتہا زہرہ زیادتی و قتل کیس کے واقعے میں ڈی پی او کا اہم بیان آگیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بچی زیادتی و قتل کیس میں جائے وقوعہ سے 18 فرانزک شواہد اجمع ہوئے، 70 کے قریب ٹیسٹ تجزیہ کے لیے لاہور لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لیبارٹری حتمی رپورٹ دو ہفتوں تک ارسال کردے گی۔
انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کے کردار کا جائزہ لیا جارہا ہے، دکان دو پارٹنرز میں شراکت کے طور پر چلائی جارہی تھی لین دین کا تنازع سامنے نہیں آیا۔
یہ پڑھیں: سرگودھا میں 7 سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل
ڈی پی او کے مطابق ملزم کا شام کو دکان بند کرنے کے بعد بچی کی لاش ٹھکانے لگانے کا ارادہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ کریانہ اسٹور پر دھاوا بولنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، انصاف کے حصول کے نام پر کسی کو امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ڈی پی او نے مزید کہا کہ 7 سال ہبچی کے قتل کے چند گھنٹوں بعد ملزم ارسلان کی گرفتاری بڑی کامیابی ہے، 4 افراد زیر حراست ہیں، حتمی رپورٹ تک تفتیش جاری رہے گی۔
Comments
Post a Comment