آزادجموں و کشمیر الیکشن کا نیا شیڈول جاری | Urdu News

اشتہار

آزادجموں و کشمیر الیکشن کا نیا شیڈول جاری

آزادجموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول میں تر میم کر دی۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ شکیل خان نے نئے انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جون شام 5 بجے مقرر کر دی گئی۔

سیکرٹری کا کہنا ہے کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ 24جون کو صبح 8 بجے سے  ہو گی۔ الیکشن کمیشن درست قرار پانے والے امیدواروں کی فہرست 24 جون کو جاری کرے گا۔

آر اوز کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں 25 سے 28 جون تک دائر کی جاسکیں گی جب کہ الیکشن کمیشن دائراپیلوں پر سماعت 29 اور 30 جون کو کرے گا.

الیکشن کمیشن کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے یکم اور 2 جولائی کو سنائےجائیں گے، کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 3جولائی دوپہر 2 بجے تک ہو گی۔

آزادکشمیر الیکشن کمیشن امیدواروں کی فہرست 4جولائی کو شائع کرے گا۔ انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات 5 جولائی کو الاٹ ہوں گے۔ حتمی امیدواروں کی فہرست معہ انتخابی نشانات 5جولائی کو جاری کی جائےگی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے پولنگ 27جولائی کو ہو گی۔ پونچھ کےامیدوارکاغذات نامزدگی متعلقہ ریٹرننگ افسران کےپاس جمع کرائیں گے۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی ضلع پونچھ میں ہی کی جائےگی،راجہ شکیل خان

عوامی سہولت اورامیدواروں کی تجاویز کومدنظر رکھتے ہوئےشیڈول میں ترمیم کی گئی۔

سردار رضا نمائندہ مظفر آباد
سردار رضا
نمائندہ مظفر آباد at اے آر وائی نیوز |  + posts

نمائندہ مظفر آباد




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News