دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلیں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی | Urdu News

اشتہار

دفاتر ہفتہ اور اتوار کو کھلیں گے یا نہیں؟ اہم خبر آگئی

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے تمام دفاتر 27 اور 28 جون کو کھلیں رہیں گے۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ تمام دفاتر 27 اور 28 جون کو معمول کے مطابق کام کریں گے، دفاتر 28 جون کو رات 8 بجے اور 30 جون کو رات 12 بجے تک کھلیں رہیں گے۔

ایف بی آر کے تمام ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز اور آر ٹی اوز 30 جون 2026 کو آدھی رات تک ٹیکس وصولی کا عمل جاری رکھیں گے۔

یہ پڑھیں: ایف بی آر کو دو حصوں میں تقسیم کیا جائے، ٹیکس امور کے ماہر آصف ہارون کا مشورہ

ترجمان کا کہنا ہے کہ 27 جون سے 30 جون تک ٹیکس دہندگان کو ادائیگیوں میں سہولت فراہم کی جائے گی۔

جاری مراسلے کے مطابق ٹیکس اور ڈیوٹیوں کی وصولی یقینی بنانے کے لیے دفاتر اضافی اوقات میں کام کریں گے۔ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو خصوصی اوقاتِ کار پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی۔

30 جون 2026 کو رات 12 بجے تک ٹیکس وصولی جاری رکھنے کا فیصلہ، مالی سال کے اختتامی اہداف کے حصول کے لیے اہم قدم قرارہے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News