پاکستان پیس میکر بن گیا، اب معاشی قوت بننا ہے، اسحاق ڈار | Urdu News
پاکستان پیس میکر بن گیا، اب معاشی قوت بننا ہے، اسحاق ڈار
لاہور (25 جون 2026): نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پیس میکر بن چکا ہے اور اب اس کو معاشی قوت بننا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لاہور میں روحانی بزرگ داتا دربار کے 983 ویں سالانہ تقریب غسل میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیس میکربن چکا، اب ہمیں معاشی قوت بننا ہے اور اس کیلیے دن رات کام کرنا ہے۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ثالث کا کردار ادا کر کے خطے اور دنیا میں امن کا قیام یقینی بنایا۔ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے امن کیلیے بہترین کردار ادا کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ 28 فروری کو ایران پر حملہ ہوا تو پاکستان نے فوراً مذمت کی۔ کسی اور ملک نے امریکی و اسرائیلی حملے کی مذمت نہیں کی۔ پاکستان واحد ملک ہے، جو مشکل کی گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا رہا۔
نائب وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ ہم صلح و امن پسند ملک ہیں، بین الاقوامی یو این چارٹر پر عمل کرتے ہیں۔ چھوٹے سے چھوٹے اور بڑے سے بڑے ملک کی سالمیت کی عزت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد دنیا پاکستان کی معترف ہو گئی ہے۔ اگر کسی نے بری نگاہ سے پاکستان کو دیکھنے کی غلطی کی تو ہم اس کی آنکھیں نکال دیں گے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں
Comments
Post a Comment