نوکری کا جھانسہ دے کر پڑوسی کا گردہ نکال لیا | Urdu News

اشتہار

نوکری کا جھانسہ دے کر پڑوسی کا گردہ نکال لیا

چونیاں (21 جون 2026): ظالم خاتون نے پڑوس کا بھی خیال نہ رکھا اور نوکری کا جھانسہ دے کر پڑوسی کا گردہ نکال لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق چونیاں میں دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں لالچی خاتون نے پڑوس کا بھی لحاظ نہ رکھا اور بیٹوں کی مدد سے پڑوسی نوجوان کو نوکری کا جھانسہ دے کر اس کا بایاں گردہ نکال لیا۔

اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے متاثرہ نوجوان کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمہ فرزانہ اپنے دو بیٹوں عمر اور جمشید کے ساتھ مل کر اس کو اسلام آباد لے گئی اور وہاں کے نجی اسپتال میں بیہوش کر کے اس کا گردہ نکالا گیا۔

مدعی مقدمہ صداقت کے مطابق اس کو کئی دن تک بیہوشی کے انجکشن لگائے جاتے رہے جب کہ ملزمہ نے فون پر کسی کو بتایا کہ گردہ 60 لاکھ روپے میں بیچا ہے۔

مقدمے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کام پورا ہونے کے بعد ملزمہ بیٹوں کی مدد سے صداقت کو خاموشی سے اس کے گھر واپس چھوڑ کر چلی گئی۔

نوجوان کے مطابق جب اس نے الٹراساؤنڈ کروایا تو رپورٹ میں اس کا بایاں گردہ غائب تھا۔

ایس ایچ او صابر چھینہ کے مطابق میڈیکل رپورٹ کے مطابق نوجوان کا بایاں گردہ موجود نہیں ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

صابر چوہدری



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News