ایرانی وفد نے ’واک آؤٹ‘ کی دھمکی دی تھی، لیکن مذاکرات میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے: امریکی نائب صدر | Urdu News
امریکہ، ایران تکنیکی مذاکرات کے لیے وزارتِ خارجہ کی ٹیم سوئٹزرلینڈ میں موجود رہے گی: اسحاق ڈار

،تصویر کا ذریعہGetty Images
پاکستان کے وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تکنیکی مذاکرات کے لیے پاکستانی وزارتِ خارجہ کی ایک ٹیم سوئٹزرلینڈ میں موجود رہے گی۔
ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے اور اس سے باہر پائیدار امن و استحکام کے مقصد کے حصول کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں اسلام آباد ایم او یو پر عمل درآمد کے سلسلے میں امریکہ اور ایران کی طرف سے دکھائے جانے والے تعمیری جذبے کی بھی تعریف کرتا ہوں۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ثالثی کے عمل میں اہم کردار ادا کرنے پر میں قطر کی ریاست کا بھی تہہ دل سے مشکور ہوں۔
Comments
Post a Comment