فیصل آباد میں لاپتا 8 سالہ شکیل کی لاش ہمسائے کے گھر سے برآمد | Urdu News

اشتہار

فیصل آباد میں لاپتا 8 سالہ شکیل کی لاش ہمسائے کے گھر سے برآمد

فیصل آباد میں لاپتا ہونے والے 8 سالہ بچے شکیل کی لاش ہمسائے کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سرلی میں 8 سالہ بچہ شکیل گزشتہ روز لاپتا ہوا تھا جس کی لاش ہمسائے انور علی کے گھر میں واش روم سے برآمد ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سلیم کا 8 سالہ بچہ منگل کو بوتل لینے کے لیے دکان پر گیا اور واپس نہ آیا۔

پولیس حکام کے مطابق بچے کی لاش بدھ کے روز ہمسائے انور علی کے گھر کے واش روم سے برآمد ہوئی، مقتول کے گلے پر رسی کا نشان موجود ہے۔

گھر کا مالک اور اس کے اہلخانہ غائب ہیں، لواحقین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا۔

Pakistan News – Pakistan Latest News & All – ARY News




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News