آئندہ 60 روز تک آبنائے ہرمز میں کوئی ٹول ٹیکس نہیں لیا جائے گا، اسحاق ڈار | Urdu News

اشتہار

آئندہ 60 روز تک آبنائے ہرمز میں کوئی ٹول ٹیکس نہیں لیا جائے گا، اسحاق ڈار

اسلام آباد (21 جون 2026): نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اہم فیصلے کے تحت آئندہ 60 روز تک آبنائے ہرمز میں کوئی ٹول ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔

العربیہ ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان 47 برس میں پہلی بار امریکا اور ایران کو مذاکرات کیلیے اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوا، ہم نے اپنے دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس بڑی ثالثی کو کامیاب بنایا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ انتہائی تباہ کن تھی جس نے معیشت پر شدید منفی اثرات ڈالے، امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات میں تین تکنیکی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، تکنیکی کمیٹیاں ایران کے جوہری معاملے اور منجمد اثاثوں کی واپسی پر بات چیت کر رہی ہیں۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے مطابق لبنان کی موجودہ صورتحال اور علاقائی امن کے امور بھی تکنیکی ٹیموں کے زیر بحث ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News