حج 2027 رجسٹریشن کا آن لائن اسٹیٹس چیک کرنے کا طریقہ سامنے آگیا | Urdu News

اشتہار

حج 2027 رجسٹریشن کا آن لائن اسٹیٹس چیک کرنے کا طریقہ سامنے آگیا

اسلام آباد : حج 2027 کے رجسٹرڈ درخواست گزاروں کے لیے آن لائن ‘ایپلیکیشن انکوائری’ فیچر متعارف کروا دیا گیا، جس کے زریعے وہ اپنی درخواستوں کی موجودہ صورتحال آن لائن چیک کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور نے عازمینِ حج کی سہولت کے لیے اپنے حج ڈیجیٹل سسٹم میں ایک بڑی اور اہم اپ ڈیٹ کا آغاز کر دیا ، نئے ڈیجیٹل سسٹم کے تحت سال 2027 سے 2030 کے حج سائیکل کے لیے رجسٹرڈ افراد اب گھر بیٹھے انٹرنیٹ کے ذریعے اپنی درخواستوں کی موجودہ صورتحال آن لائن چیک کر سکیں گے۔

اس جدید فیچر کو نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے تیار کیا ہے، جس کا بنیادی مقصد حج کے پورے طریقہ کار کو سادہ اور شفاف بنانا ہے۔

اس نئی سہولت کے بعد اب انفرادی طور پر رجسٹرڈ افراد یا گروپ کی صورت میں درخواست دینے والے عازمین کو معلومات حاصل کرنے کے لیے کسی بھی سرکاری دفتر یا بینک کے چکر کاٹنے کی ضرورت نہیں رہے گی، بلکہ وہ حج پورٹل پر جا کر براہِ راست اپنی تفصیلات تک تیز ترین رسائی حاصل کر سکیں گے۔

وزارتِ مذہبی امور کے حکام کا کہنا تھا کہ اس اپ ڈیٹ کا مقصد حج درخواست گزاروں کے لیے ڈیجیٹل سروسز کو بہتر بنانا ہے، نئے سسٹم کی مدد سے صارفین نہ صرف اپنی درخواست کی پیش رفت کو ٹریک کر سکتے ہیں بلکہ حج سے متعلق اہم اپ ڈیٹس بھی آن لائن دیکھ سکتے ہیں، جس سے اب مینوئل کاغذی کارروائی اور فالو اپس پر انحصار ختم ہو جائے گا۔

حکومت کو توقع ہے کہ اس نئے اور جدید فیچر کی بدولت ہزاروں عازمینِ حج کے لیے رجسٹریشن کا پورا عمل انتہائی کارآمد، آسان اور صارف دوس بن جائے گا، اور دور دراز علاقوں میں رہنے والے لوگ بھی کسی پریشانی کے بغیر اپنے موبائل یا کمپیوٹر کے ذریعے اپنے حج اسٹیٹس کی نگرانی کر سکیں گے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News