حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن: پہلے 2 دن میں تعداد 51 ہزار سے تجاوز کرگئی | Urdu News

اشتہار

حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن: پہلے 2 دن میں تعداد 51 ہزار سے تجاوز کرگئی

اسلام آباد: حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوتے ہی پہلے دو دن میں تعداد 51 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق آن لائن پورٹل سے 46 ہزار جبکہ پاک حج موبائل ایپ سے 5 ہزار افراد رجسٹرڈ ہوئے ہیں، سرکاری اسکیم کے لیے 41 ہزار جبکہ پرائیویٹ حج کے لیے 10 ہزار افراد نے رجسٹریشن کروائی ہے۔

پنجاب سے 24 ہزار، سندھ 16 ہزار اور خیبرپختونخوا سے 7 ہزار افراد رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

اسلام آباد سے 3 ہزار، بلوچستان 800، کشمیر 260، گلگت بلتستان سے 77 عازمین رجسٹرڈ ہوئے ہیں، رجسٹرڈ عازمین حج میں 30 ہزار مرد جبکہ 21 ہزار خواتین شامل ہیں۔

Pakistan News – Pakistan Latest News & All – ARY News

رجسٹرڈ عازمین حج میں 30 سے 48 سال عمر کے افراد کی تعداد سب نمایاں ہے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ کی مدد سے حج آپریشن پیپر لیس اور ڈیجیٹلائز کردیا گیا ہے، حج 2027 کی لازمی رجسٹریشن ڈرائیو ملک بھر میں بلا تعطل جاری رہے گی۔

حج اخراجات اور دیگر تمام تفصیلات دوسرے مرحلے میں جاری کی جائیں گی۔

زاہد حسین مشوانی اے آر وائی نیوز کے سینئیر صحافی ہیں ،پارلیمنٹ ،انتخابات ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ مذہبی اور سیاسی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

اہم ترین

زاہد مشوانی
زاہد مشوانی
زاہد حسین مشوانی اے آر وائی نیوز کے سینئیر صحافی ہیں ،پارلیمنٹ ،انتخابات ،الیکشن کمیشن آف پاکستان کے علاوہ مذہبی اور سیاسی امور پر گہری نظر رکھتے ہیں۔



Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News