نوابشاہ میں 100 ارب روپے کا مبینہ منی لانڈرنگ اسکینڈل | Urdu News

اشتہار

نوابشاہ میں 100 ارب روپے کا مبینہ منی لانڈرنگ اسکینڈل

سندھ کے شہر نوابشاہ میں 100 ارب روپے کا مبینہ منی لانڈرنگ کا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے نوابشاہ میں مبینہ منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے بینک عملے کو طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ رقم نجی بینک کچہری روڈ اور سانگھڑ روڈ برانچ میں منتقل ہوئی۔

حکام کے مطابق ایک ارب سے زائد رقم فراز علی اور الشہباز کمیشن ایجنٹ کے اکاؤنٹس میں آئی، دونوں مشتبہ اکاؤنٹس کے پس پردہ ایک ہی مرکزی شخص متحرک تھا۔

یہ پڑھیں: منی لانڈرنگ کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا فیصلہ، نئی ایس او پیز نافذ

ایف آئی اے نے دونوں اکاؤنٹس کا 2023 سے 2026 تک کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

ایف آئی اے سکھر آفس نے نجی بینک کے ہیڈ آفس حکام کو بھی طلب کرلیا ہے جبکہ بینک کے ایریا منیچر اور دونوں برانچ منیجرز کو دستاویزی ثبوتوں سمیت طلب کیا گیا ہے۔




Source

Comments

Popular posts from this blog

دہلی میں 19 دن سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد سونم وانگچک کی حالت تشویشناک | Urdu News